عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے واضح کیا ہے کہ شام کی صدارت کی جانب سے تا حال یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ صدر احمد الشرع عراق میں ہونے والے آئندہ عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
انھوں نے منگل کے روز "العربیہ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "عرب لیگ ایسے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتی جو رکن ممالک کے اس طرح کے امور میں آتے ہیں"۔
ابو الغیط نے واضح کیا کہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ میزبان ملک کا اختیار ہوتا ہے۔ عرب لیگ سکریٹریٹ کو صرف مدعو شخصیات کے ناموں سے مطلع کیا جاتا ہے، تاہم وہ کسی کو بلانے یا نہ بلانے کا اختیار نہیں رکھتا۔
احمد ابو الغیط کے مطابق، عرب لیگ کو تا حال کوئی با ضابطہ تصدیق موصول نہیں ہوئی کہ شامی صدر احمد الشرع بغداد سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز صدر احمد الشرع نے عراق کی جانب سے ایک سرکاری دعوت نامہ وصول کیا تھا تا کہ وہ آئندہ ماہ بغداد میں منعقد ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں۔
شامی خبر رساں ایجنسی (سانا) کے مطابق، صدر الشرع نے یہ دعوت نامہ اُس وقت حاصل کیا جب انہوں نے عراقی وزیر ثقافت و سیاحت احمد فکاک البدرانی کا استقبال کیا۔ البدرانی عراقی وزیراعظم کے خصوصی ایلچی کے طور پر دمشق پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ صدر احمد الشرع نے 4 مارچ کو قاہرہ میں غزہ کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی عرب سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔ یہ ان کے برسر اقتدار آنے کے بعد پہلی شرکت تھی۔
بغداد کی جانب سے اجلاس کی سرکاری دعوت سے دو روز قبل احمد الشرع نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی طرف سے ایک پیغام وصول کیا تھا۔ یہ پیغام عراقی انٹیلی جنس چیف حمید الشطری کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد نے جمعہ کو پہنچایا۔ سانا ایجنسی کے مطابق پیغام میں 17 مئی کو بغداد میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
مزید یہ کہ شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے مارچ کے وسط میں بغداد کا دورہ کیا تھا۔
گذشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم السودانی اور شامی صدر الشرع کے درمیان قطر میں ملاقات بھی ہوئی تھی.
-
شام : نئی حکومت نے کردوں کا عدم مرکزیت کا مطالبہ مسترد کر دیا
شام کی نئی حکومت نے کردوں کا خود مختاری دینے اور عدم مرکزیت پر مبنی نظام لانے کا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے شام کےمورچہ بند الاسد کو بچانے کےلیے بھیجےگئےایرانی طیارےروک دیئےتھے: نیتن یاہو
پیجرز اور واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے بارے میں بھی بات کی
مشرق وسطی -
شام : داعش نے پانچ کرد جنگجو ہلاک کر دیے
داعش نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اس نے مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں پانچ کرد ...
مشرق وسطی