سعودی وزیر دفاع نے "النخبہ" اسپیشل فورسز کی مشقیں دیکھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کے روز مملکت کے شمال مغربی علاقے میں وزارتِ دفاع کے زیر انتظام "النخبہ" (ایلیٹ) اسپیشل فورسز کی مشقوں کا آغاز دیکھا۔ اس موقع پر انھوں نے "النخبہ" فورسز کی تکنیکی اور تنظیمی صلاحیتوں پر مشتمل ایک ویڈیو پریزنٹیشن بھی ملاحظہ کی۔ یہ وزارتِ دفاع کی اُن فورسز کی تیاری کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جو اعلیٰ سطح کی تیاری اور مہارت کی حامل ہوں۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے "ایکس" پر اپنے بیان میں کہا کہ "میں نے وزارتِ دفاع کی النخبہ اسپیشل فورسز کی مشق دیکھی، اور اس میں پیش کیے گئے شان دار مظاہرے کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یہ ہماری مسلح افواج کی اپنے وطن کے تحفظ کی صلاحیتوں کا عکاس ہے۔ النخبہ فورسز کا قیام سعودی ولی عہد کے وژن کا تسلسل ہے، جس کا مقصد وزارتِ دفاع کی ترقی اور اس کی عسکری و دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے"۔

وزارتِ دفاع کا مقصد ہے کہ وہ مسلح افواج کو ایسی قیادت اور تیاری فراہم کرے جو مملکت سعودی عرب کی سلامتی، مفادات اور خود مختاری کے دفاع کے لیے مؤثر ہو، اور کسی بھی بیرونی جارحیت سے مملکت کو بچا سکے۔

وزارت دفاع ملک کی خود مختاری، سلامتی، وحدت، استحکام، مقدسات، قومی اثاثوں اور وسائل کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے، اور دشمن کو روکنے اور شکست دینے، نیز داخلی و خارجی سطح پر سیکیورٹی و دفاعی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے، مملکت کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں