کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کویتی فوج کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ خواتین کے لیے فوج میں بطور سپاہی رضاکارانہ طور پر شامل ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ یہ موقع ان خواتین کے لیے ہے جن کے پاس گیارہویں جماعت کی تعلیمی سند موجود ہو۔
فوج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ خدمت میں دل چسپی رکھنے والی خواتین اتوار، 4 مئی سے تین دن کے لیے وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر درج ذیل خصوصی لنک کے ذریعے اپنا اندراج کرا سکتی ہیں:
https://vc.kuwaitarmy.gov.kw