ریاض سیزن : باکسروں کا وزن کرانے کا مرحلہ کامیابی سے طے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب میں باکسنگ کے شوقین افراد آج بروز ہفتہ دار الحکومت ریاض میں ایک غیر معمولی اور سنسنی خیز باکسنگ نائٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔

اس ایونٹ کا نام "Fatal Fury" ہے۔ ایونٹ کا مرکزی مقابلہ سپر مڈل ویٹ کیٹیگری میں عالمی چیمپئن شپ کا مقابلہ ہے جہاں میکسیکن اسٹار ساؤل "کانیلو" الفاریز اور کیوبن فائٹر ولیم اسکول آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ ایک تاریخی اور تکنیکی لحاظ سے غیر معمولی مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے باکسنگ شائقین بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے ہیں، کیوں کہ دونوں باکسروں کا ہدف ہے کہ وہ اپنا نام عظیم ترین باکسروں کی فہرست میں شامل کروائیں۔

یہ مقابلہ نہ صرف ریاض سیزن 2025 کی ایک اہم جھلک ہے بلکہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ سعودی عرب عالمی معیار کے بڑے ایونٹوں کو پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

تمام باکسروں نے اپنے وزن کی جانچ کامیابی سے مکمل کی، جس سے اس عالمی مقابلے کے لیے ان کی تیاری اور سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔ تقریب کا سب سے خاص لمحہ اس وقت آیا جب کانیلو الفاریز اور ولیم اسکول اسٹیج پر آمنے سامنے آئے۔ ان کے درمیان ہونے والی نظریاتی ٹکراؤ میں احترام اور تناؤ کا امتزاج نظر آیا، جس نے موجود شائقین کو جوش دلایا اور اس مقابلے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

دیگر اہم مقابلوں میں خائمی مونگويا (میکسیکو) اور برونو سوراسی (فرانس) مڈل ویٹ کیٹگری میں آمنے سامنے ہوں گے۔ مونگويا کو ابھرتا ہوا عالمی باکسنگ اسٹار سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ مارٹن باکولی (کانگو) کا مقابلہ ایفی آجاجبا (نائجیریا) سے ہو گا، یہ ہیوی ویٹ کی کیٹگری ہے۔ دونوں باکسروں کو پاور پنچرز سمجھا جاتا ہے اور ان کے درمیان دھماکہ خیز ٹاکرا ہونے کی توقع ہے۔

مزید برآں بیڈو جیک (سویڈن) کا مقابلہ ریان روزیکی (کینیڈا) سے کروز ویٹ کیٹگری میں ہو گا۔ یہ تجربہ کار اور نوجوان جذبے کے درمیان ایک دل چسپ ٹکراؤ ہو گا۔

ایک اور مقابلہ مارکو فیرڈی (میکسیکو) اور میشیل پولینا کے درمیان سپر مڈل ویٹ کیٹگری میں ہو گا۔ اس مقابلے میں تیز رفتار نوجوان باکسروں کی جان دار جھلک دیکھی جا سکے گی۔

اس کے علاوہ برائن ليون (کیوبا) کا مقابلہ آرون گوریرو (میکسیکو) سے لائٹ ویٹ کیٹگری میں ہو گا۔ خیال ہے کہ اس مقابلے سے باکسنگ کی دنیا میں ایک نیا ستارہ ابھر سکتا ہے۔

یہ ایونٹ نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ سعودی عرب کے بین الاقوامی تشخص کے لیے بھی ایک اہم لمحہ ہے، جو ملک کو عالمی کھیلوں کے مرکز کے طور پر مضبوط کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں