مدینہ : گورنر نے حج 2025 کی تیاریوں اور انتظامات کا معائنہ کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مدینہ کے گورنر نے حج 2025 کے سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ایئر پورٹ اور حرمین کے ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا ہے۔

گورنر کے ان دوروں کا مقصد عازمین حج کی آمد سے قبل ان کے لیے کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے بھی اس موقع پر عازمین حج کے لیے بہترین سہولتوں اور ان کے آرام کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنے پر زور دیا۔

گورنر کو اس موقع پر حج انتظامات اور حج آپریشنز کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس بریفنگ کا اہتمام سعودی ریلوے کمپنی کی طرف سے کیا گیا تھا۔

یاد رہے سعودی ریلوے کمپنی کی تیز رفتار سروس کی وجہ سے حجاج کا سفر تیز اور آسان تر ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں