اسرائیلی فوج کا خان یونس اور دیگر علاقوں کی آبادی سے انخلا کا مطالبہ
غزہ پر اسرائیلی بم باری میں کم از کم 52 افراد جاں بحق، جن میں 33 ایک اسکول پر حملے میں شہید ہوئے جو بے گھر افراد کو پناہ دے رہا تھا ... اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے 3 راکٹ داغے گئے ، لڑائی مزید دو ماہ جاری رہے گی
اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کی پٹی کے علاقوں خان یونس، بنی سہیلا، عبسان اور القرارہ کے باشندوں کو انخلاء کا حکم دیا۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی بم باری میں کم از کم 52 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں سے 33 افراد ایک اسکول پر حملے میں شہید ہوئے جو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے "ایکس" پر لکھا کہ "خان یونس، بنی سہیلا، عبسان اور القرارہ کے باشندوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر مغرب کی جانب انخلاء کریں، کیوں کہ خان یونس کا علاقہ شدید جنگ کا میدان بن چکا ہے اور اس حوالے سے کئی بار خبردار کیا جا چکا ہے"۔ اس پیغام کے ساتھ ایک نقشہ بھی جاری کیا گیا جس میں ان علاقوں کی نشان دہی کی گئی جن سے انخلاء کی ہدایت دی گئی۔
ادھر غزہ کی پٹی میں زمینی صورتِ حال تیزی سے بدل رہی ہے۔ پیر کے روز اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنوبی غزہ سے تین راکٹ داغے گئے، جن میں سے دو غزہ کے اندر ہی گرے اور ایک راکٹ کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
فوجی بیان میں بتایا گیا کہ "جنوبی غزہ سے تین راکٹ داغے گئے جو کہ غزہ کے قریبی اسرائیلی آبادیوں کی طرف تھے، ان میں سے دو غزہ کے اندر ہی گرے، جب کہ ایک راکٹ کو اسرائیلی فضائیہ نے راستے میں ہی روک دیا"۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے عندیہ دیا تھا کہ جنگ مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ عبرانی اخبار "معاریف" کے مطابق فوج کا تزویراتی ہدف غزہ کے 75 فی صد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ کے اندر چند مخصوص "محفوظ" علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، جن میں المواصی، مرکزی کیمپ، اور غزہ شہر کا وسطی علاقہ شامل ہیں۔
#عاجل ‼️ الى سكان محافظة خانيونس، بني سهيلا، عبسان والقرارة
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) May 26, 2025
⭕️جيش الدفاع يشن هجوماً غير مسبوق لتدمير قدرات المنظمات الإرهابية
⭕️تواصل المنظمات الإرهابية اطلاق قذائف صاروخية من مناطقكم
⭕️تعتبر منطقة محافظة خان يونس منطقة قتال خطيرة تم تحذيرها عدة مرات
🔴أخلوا فوراً غرباً الى منطقة… pic.twitter.com/6T7BCf8ikD
دریں اثنا پیر کی صبح غزہ شہر کے الدرج محلے میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ یہ اسکول بے گھر افراد کے لیے قائم پناہ گاہ تھا۔ فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے "فرانس پریس" کو بتایا کہ "فهمی الجرجاوی" اسکول میں شہید ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر میں واقع اس اسکول پر اس لیے حملہ کیا کیوں کہ وہاں "حماس اور جہاد اسلامی" کے مرکزی کمانڈر موجود تھے، اور یہ جگہ ماضی میں اسکول کے طور پر استعمال ہوتی تھی، جو اب ایک عسکری مرکز بن چکی تھی۔
اسی روز شمالی غزہ کے جبالیا البلد علاقے میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں 19 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ خبر فلسطینی سرکاری خبر رساں ادارے "وفا" نے بتائی۔
واضح رہے کہ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب "حماس" نے جنوبی اسرائیل پر ایک اچانک حملہ کیا، جس میں اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1218 افراد ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بھی بنایا گیا، جن میں سے اب بھی 57 غزہ میں موجود ہیں، ان میں 34 ایسے ہیں جن کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔
الناشط الحقوقي محمد الحواري: لا يوجد احترام لأي قانون دولي في #غزة.. وصدر حكم قضائي بحق #نتنياهو والأمور تزداد تعقيدا داخل القطاع#ساعة_حوار #قناة_العربية pic.twitter.com/v7Gn8iplQ1
— العربية (@AlArabiya) May 26, 2025
جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 53,939 ہو چکی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کی ہے، جب کہ 122,797 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 18 مارچ کو دو ماہ کی عارضی جنگ بندی کے بعد جب اسرائیل نے دوبارہ حملے شروع کیے تو اس کے بعد سے اب تک کم از کم 3785 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اتوار کے روز غزہ کی وزارتِ صحت نے جاری کیے۔
حماس کے میڈیا دفتر کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اب تک 24 لاکھ نفوس والی غزہ کی پٹی کے 77 فی صد علاقے پر عملی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ آبادی میں دو تہائی سے زیادہ پناہ گزین ہیں۔
-
امریکا کی حمایت یافتہ "غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن" کے چیف ایگزیکٹو مستعفی
یہ بات اب واضح ہو چکی ہے کہ تنظیم کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد ان انسانی اصولوں، ...
بين الاقوامى -
غزہ میں سکول پر اسرائیلی بم باری میں 33 افراد جاں بحق، لاشیں بری طرح جھلس گئیں
عینی شاہدین نے اس منظر کو "خوفناک" قرار دیا، جہاں ایک شدید دھماکے نے سکول اور اس ...
مشرق وسطی -
غزہ ریلیف فاؤنڈیشن کے کردار پر شکوک کا اظہار، اقوام متحدہ کو بے دخلی کے منصوبوں کا خدشہ
’’ غزہ ریلیف فاؤنڈیشن" کے بارے میں بہت سے سوالات اور شکوک و شبہات اٹھنا شروع ہو ...
مشرق وسطی