اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے آج مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو کر وہاں ایک اشتعال انگیز دورہ کیا۔
اس دوران میں اُن کے ہمراہ ان کی جماعت "عوُتصما یہودیت" کے کئی وزراء اور اسرائیلی پارلیمان کے متعدد ارکان بھی تھے۔ یہ اقدام مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے اور الحاق کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ اوقاف کے مطابق، آج مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو کر دھاوا بولنے والے صہیونی آبادکاروں کی تعداد تقریباً 1200 تک پہنچ گئی۔
آج پیر کے روز بن گویر "یوم القدس" اور 1967 میں مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے اور الحاق کی یاد میں منعقدہ سرگرمیوں کے تحت مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔
بن گویر نے ٹیلی گرام پر جاری ایک وڈیو پیغام میں کہا "یوم القدس کے موقع پر جبلِ ہیکل (یعنی مسجد اقصیٰ) پر آیا ہوں، میں نے جنگ میں فتح، ہمارے تمام قیدیوں کی واپسی، اور شاباک کے نئے سربراہ دیوڈ زینی کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ یوم القدس مبارک ہو!"
עליתי להר הבית לרגל יום ירושלים, והתפללתי לניצחון במלחמה, להשבת כל חטופינו ולהצלחת ראש השב"כ החדש המיועד - האלוף דוד זיני. יום ירושלים שמח! pic.twitter.com/Hhz8PVzms7
— איתמר בן גביר (@itamarbengvir) May 26, 2025
وڈیو میں بن گویر کے عقب میں سنہرے گنبد والی مسجد نمایاں نظر آ رہی تھی۔
-
مسجد اقصیٰ پر بمباری کے اسرائیلی منصوبے کے بارے میں فلسطینی انتباہ
فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اسرائیلی تنظیموں کی جانب سے مشرقی القدس میں ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی مذہبی تعطیلات ، ہزاروں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس آئے
ہزاروں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے جمعرات کے روز مسجد ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی سخت مذمت
سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیر بین گویر کی طرف سے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ ...
مشرق وسطی