سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیر بین گویر کی طرف سے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مذموم حرکت کی بدترین مذمت کی ہے۔
مملکت کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر بار بار کے حملوں اور تقدس کی پامالی کے خلاف متواتر مذمت کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ جو اسرائیل کے کھلے اور مسلسل حملوں کے حوالے سے سامنے آتے ہیں۔ یہ بات سعودی خارجہ امور کی وزارت نے بدھ کے روز کہی ہے۔
انتہا پسند وزیر بین گویر جو اس سے پہلے بھی کئی بار مسجد اقصیٰ پر مسلح پولیس اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ چڑھائی کر چکے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کر چکے ہیں۔ تاہم ان کی طرف سے یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل جاری ہے۔
یاد رہے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گویر نے 19جنوری 2025 کو ہونے والی جنگ بندی کے موقع پر اسرائیلی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ غزہ سے حماس کی صفائی کے بغیر جنگ بندی قبول نہ کی جائے۔
ان کا یہ مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر انہوں نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ۔ تاہم 18 مارچ سے غزہ میں اسرائیلی جنگ دوبارہ شروع کیے جانے پر انہوں نے دوبارہ سے کابینہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
مملکت نے اسرائیل کی طرف سے مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کی مذمت کی ہے اور قرار دیا ہے کہ یہ سارے اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے خلاف ہیں۔
مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور قبلہ اول ہے۔ جس پر اسرائیلی قبضہ کرنے کے دعویدار ہیں۔
-
غزہ کی پٹی میں وسیع رقبے پر قبضہ کر کے اسے ضم کر لیں گے : اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں بڑے پیمانے پر ...
بين الاقوامى -
غزہ پر قبضے کا منصوبہ اعلیٰ سطح پر منظوری کا منتظر ہے : اسرائیلی فوج
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کی جانب سے غزہ میں فوجی آپریشن وسیع کیے جانے کے ...
مشرق وسطی -
اقوامِ متحدہ کی عمارت پر اسرائیلی حملے میں نو بچے بھی ہلاک ہوئے: امدادی کارکنان غزہ
حملے میں 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاع
مشرق وسطی