حج کے دوران ایمرجنسی کے لیے ہسپتالوں کی استعداد 60 فیصد بڑھا دی گئی ہے: سعودی عرب

11 فضائی ایمبولینس، 900 ایمبولینس گاڑیاں اور 71 طبی مراکز فعال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے بتایا ہے کہ حج کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی سہولیات کی مجموعی صلاحیت میں گذشتہ سال کی نسبت 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تین فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 1200 سے زائد بستروں کی گنجائش موجود ہے۔

وزیر صحت کے مطابق اب تک عازمین حج میں کسی وبائی بیماری کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حجاج کرام کی صحت و سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور اسی مقصد کے تحت سخت طبی ہدایات اور احتیاطی تدابیر نافذ کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت صحت نے ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردِعمل کے لیے 11 فضائی ایمبولینس طیارے، 900 ایمبولینس گاڑیاں اور مقدس مقامات پر 71 میڈیکل پوائنٹس مختص کیے ہیں۔ ان تفصیلات کا اعلان انہوں نے ریاض میں سرکاری پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

فہد الجلاجل نے کہا کہ نازک حالت میں موجود حجاج کو جدید سینسر ڈیوائسز فراہم کی جا رہی ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے ورچوئل ہسپتال سے منسلک ہیں۔ ان کے مطابق اب تک حجاج کے لیے 140 آپریشنز اور 65 کارڈیک کیتھیٹریشن کیے جا چکے ہیں جبکہ 14 طبی مراکز کے ذریعے 50 ہزار سے زائد صحت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں