سعودی مسافر بردار فلائی آ ڈیل شام کے لیے پروازیں شروع کرے گا: سربراہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی باکفایت مسافر بردار ایئر لائن فلائی آ ڈیل کے سربراہ سٹیون گرین وے نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یہ جولائی کے اوائل میں شام کے لیے پروازیں شروع کر سکتی ہے۔ اس طرح یہ ان چند غیر ملکی ایئر لائنز میں شامل ہو جائے گی جو شام کے لیے پروازوں کا آغاز یا دوبارہ شروع کر رہی ہیں کیونکہ اس کے خلاف پابندیاں کم ہو گئی ہیں۔

"ہمیں گذشتہ ہفتے شام کے سفر کے لیے منظوری مل گئی۔ امید ہے کہ ہم جولائی میں پروازیں شروع کر سکیں گے۔" گرین وے نے منیلا میں رائٹرز کو بتایا جہاں انہوں نے فلپائن کی ارزاں ایئر لائن سیبو پیسفک سے دو جیٹ طیارے ٹھیکے پر لینے کے معاہدے کا اعلان کیا۔

شام کی 14 سالہ خانہ جنگی کے دوران کئی فضائی کمپنیوں نے شام میں سفری سہولیات بند کر دیں۔ دسمبر 2024 میں سابق صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد بین الاقوامی پروازیں بھی ایک مختصر مدت کے لیے بند ہو گئی تھیں لیکن پھر قطر ایئرویز، ٹرکش ایئر لائنز اور رائل اردن کے ساتھ ساتھ شامی کمپنیوں کی سفری خدمات کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم فلائی دبئی نے کہا ہے کہ وہ جون سے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے شام پر عائد پابندیاں مؤثر طریقے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے کہنے پر یہ اقدام کیا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے بھی گذشتہ ہفتے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے پر اتفاق کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں