بحرین اور کویت میں تعینات امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو واپسی کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ نے بحرین اور کویت میں تعینات اپنے فوجیوں کے اہل خانہ کو سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر واپس بلانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے "رائیٹرز" کو بتایا کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ادھر "ایسوسی ایٹڈ پریس" کے مطابق امریکہ نے بحرین اور کویت میں موجود اپنے غیر ضروری سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی وزیر دفاع کے ترجمان اور اعلیٰ اہلکار پیٹ ہیگستھ نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات پر تعینات امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو رضاکارانہ طور پر واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ "ہمارے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی سلامتی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ خطے میں کشیدگی کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے"۔

ان کے مطابق، سینٹرل کمانڈ امریکی وزارت خارجہ اور خطے میں موجود اتحادیوں و شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مشن کی فوری اور مؤثر معاونت کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جا سکے۔

یہ امریکی اقدام ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں "العربیہ/الحدث" کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکہ نے بغداد میں اپنی سفارت خانے میں کام کرنے والے کچھ غیر ملکی لاجسٹک سپورٹ اسٹاف کو بھی واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام امریکی وزارت خارجہ کی اُس عالمی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف سفارتی مشنز میں اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں