سعودی عرب: دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

مجرم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی اور ملک کے خلاف سازش کرنے کے لیے مالی رقوم وصول کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت داخلہ نے سعودی شہری ترکی بن عبدالعزیز بن صالح الجاسر کو سزائے موت دے دی گئی ۔ ترکی نے کئی دہشت گردانہ جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ ان جرائم میں اس کے باہر کے افراد کے ساتھ بات چیت اور سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف سازش کر کے سنگین غداری کرنا شامل ہے۔ سعودی شہری ترکی نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کی ، داخلی سلامتی اور قومی اتحاد کو خطرے میں ڈالنے اور معاشرے کی سلامتی اور ریاست کے استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے مالی رقوم بھی وصول کیں۔

سکیورٹی حکام نے مذکورہ مجرم کو گرفتار کیا اور اس پر ان جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا۔ اسے مجاز عدالت سے رجوع کرنے پر ایک حکم جاری کیا گیا جس میں اس کے خلاف الزامات کی تصدیق کی گئی اور اسے صوابدیدی سزا کے طور پر سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ۔ اپیل کے بعد فیصلہ حتمی ہو گیا اور پھر سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا۔ سعودی شہری ترکی بن عبدالعزیز بن صالح الجاسر کی سزائے موت پر 14 جون 2025 کو ریاض کے علاقے میں عمل کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں