نیوز ایجنسی ’’ نور‘‘ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کی طرف سے ان کے قتل کے بارے میں کئی افواہیں گردش کرنے کے بعد تہران میں ایک فضائی دفاعی سائٹ کا دورہ کیا ہے۔ یہ مقام ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے قریب ہے۔ عبد الرحیم موسوی نے کل تصدیق کی تھی کہ ایرانی فورسز جارح صہیونی ادارے کے کسی بھی ہدف پر حملہ کریں گی۔
ہم پر کوئی پابندی نہیں
موسوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے ملک کے لیے اسرائیل کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ دورہ اس وقت ہوا ہے جب اسرائیلی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ موسوی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ایک اسرائیلی ذریعے نے کل کہا تھا کہ ان کے ملک نے تقریباً 30 ایرانی فوجی کمانڈروں کو قتل کر دیا ہے۔ واضح رہے 13 جون کو جب اسرائیل نے ایران پر اپنا بے مثال حملہ کیا تو اس نے چیف آف سٹاف محمد حسین باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی اور گارڈز ایرو سپیس فورس کے دیگر کمانڈروں کو قتل کر دیا تھا۔ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اس کے بعد موسوی کو باقری کا جانشین مقرر کیا تھا۔