اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی جانب سے کیے گئے حملے کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج امریکی حملوں کے جواب میں ردعمل کا وقت، نوعیت اور دائرہ خود متعین کریں گی اور یہ کارروائی مکمل طور پر متناسب ہوگی۔
مندوب إيران: لا يوجد أي دليل على مزاعم اقترابنا من امتلاك السلاح النووي#قناة_العربية#إسرائيل#أميركا#إيران pic.twitter.com/ZKX3CW6vnm
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) June 22, 2025
ایروانی نے واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے تہران پر جو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی اور قانونی جواز سے محروم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران پر حملے کے لیے خود ساختہ بہانے تراشے اور اس جارحیت کے ذریعے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کی۔
ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ "امریکہ نے بنجمن نیتن یاھو کی حمایت میں اپنے قومی سکیورٹی مفادات کو قربان کر دیا ہے"۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب ہونے کے الزامات کا کوئی ثبوت موجود نہیں"۔