ایران: پاسداران انقلاب کا 6 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی پاسداران انقلاب نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے ہمدان میں چھ جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

صوبہ ہمدان میں ایرانی پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ کے نائب سربراہ نے موساد کے لیے کام کرنے والے چھ ایجنٹوں کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں رازان، نہووند اور ہمدان شہروں میں گرفتار کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار افراد نے آن لائن سرگرمیوں اور دوسرے ایجنٹوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے عوامی اضطراب کو ہوا دینے اور حکومت کی شبیہ کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ درست اور بروقت انٹیلی جنس معلومات نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

یہ ایرانی فریق کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ جاری کرنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے جس میں گزشتہ ہفتے کو تہران میں گرفتار کیے گئے موساد کے ایجنٹوں کے اعترافات کو دکھایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں