ایرانی حملے کے باوجود قطر میں توانائی کی ترسیل اور پیداوار معمول کے مطابق جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق ایرانی حملے کے باوجود قطر کی سرکاری کمپنی "قطر انرجی" کی توانائی کی برآمدات اور پیداوار متاثر نہیں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور خطے میں سکیورٹی تناؤ کے باوجود برآمدات یا پیداوار میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے قطر میں قائم العدید ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد بعض خلیجی ممالک میں فضائی پروازوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔

قطری حکومت نے ایک بیان میں ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قطر کا کہنا ہے کہ داغے گئے میزائل کامیابی سے روکے گئے اور ملک کی فضائی حدود اب محفوظ ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ نے اس حملے کو قطر کی خودمختاری، فضائی حدود اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

خیال رہے کہ العدید ایئر بیس نہ صرف خطے میں فضائی کارروائیوں کی مشترکہ کمان اور کنٹرول کا مرکز ہے بلکہ یہاں دنیا کا سب سے بڑا تیزرفتار فضائی یونٹ "وِنگ 379" بھی موجود ہے۔

خیال رہےکہ اتوار کی صبح امریکہ نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی جس کے بعد ایران نے اس حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں