سعودی عرب کا افریقا کی سپورٹ کا عزم … 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 40 سفارت خانے

مملکت نے 54 ممالک میں ترقیاتی اور انسانی منصوبوں کے لیے 45 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ برسوں میں افریقی ممالک میں اپنے سفارت خانوں کی تعداد کو 40 سے زیادہ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ وہ افریقا میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔
نائب وزیر خارجہ نے یہ بات ریاض کے سفارتی علاقے میں واقع قصر الثقافہ میں "یومِ افریقا" کی سالانہ تقریب کے موقع پر کہی۔

الخریجی کے مطابق سعودی عرب، افریقا کو 10 ارب ڈالر کی برآمدات کی مالی معاونت اور ضمانت فراہم کرے گا، اور 2030 تک افریقی ممالک کے لیے مزید 5 ارب ڈالر کی ترقیاتی فنڈنگ مہیا کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دینے، تجارت اور علاقائی انضمام کے شعبوں کو ترقی دینے، اور بین الاقوامی تنظیموں میں باہمی مشاورت، ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے واضح کیا کہ افریقی ممالک سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور سفارتی روابط کے نقشے میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔

سعودی نائب وزیر خارجہ: افریقہ امید افزا مواقع کا براعظم ہے - تصویری ماخذ: SPA
سعودی نائب وزیر خارجہ: افریقہ امید افزا مواقع کا براعظم ہے - تصویری ماخذ: SPA

مملکت کی جانب سے 45 ارب ڈالر

الخریجی نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے 54 افریقی ممالک میں ترقیاتی اور انسانی منصوبوں کی معاونت کے لیے 45 ارب ڈالر سے زائد فراہم کیے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے 46 افریقی ممالک میں دی جانے والی امداد 45 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ افریقا امکانات سے بھرپور بر اعظم ہے، جس کے پاس قدرتی وسائل، باصلاحیت نوجوان اور مسلسل ابھرتی ہوئی صلاحیتیں موجود ہیں۔ اگرچہ اسے تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، لیکن افریقی تعاون کی روح اور اس براعظم کی اقوام کی امن، انصاف اور ترقی کی خواہشات کسی بھی چیلنج سے زیادہ طاقت ور ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں