ایران کا اسرائیل سے جنگ کے بعد اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان: سرکاری میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے تہران سمیت اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ جنگ کی وجہ سے 13 جون کو بند کر دی تھیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا (آئی آر این اے) نے اطلاع دی، "تہران کے مہرآباد اور امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ ملک کے شمال، مشرق، مغرب اور جنوب میں دیگر ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور پروازیں چلانے کے لیے تیار ہیں۔"

حکام نے بتایا کہ اصفہان اور تبریز کے علاوہ ملک کے طول و عرض کے تمام ایئرپورٹس سے ملکی اور بین الاقوامی پروازیں صبح 5:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک چلیں گی۔

اِرنا کے مطابق ضروری انفراسٹرکچر کے قائم ہوتے ہی ان دونوں شہروں سے بھی پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

گذشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کی لہر شروع کرنے کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی تھیں۔

مشرقی ایران میں فضائی حدود پہلے ہی دوبارہ کھول دی گئی تھیں اور جنگ بندی کے بعد بین الاقوامی پروازوں کے لیے رسائی میں اضافہ کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں