ایک نئی برطانوی رپورٹ میں، غزہ میں کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد میں حائل ایک رکاوٹ کی نشان دہی کی گئی ہے، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے رد عمل کا امکان ہے۔
"کوششوں کی راہ میں رکاوٹ"
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے نئے سربراہ عزالدین الحداد، ٹرمپ انتظامیہ کی قیادت میں جاری کوششوں کی راہ میں ایک رکاوٹ بن کر سامنے آئے ہیں۔ یہ بات امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے بتائی۔
اخبار کے مطابق، الحداد، جنھیں "شبح القسام" یعنی "القسام کا بھوت" کہا جاتا ہے، انھوں نے رواں سال مئی میں محمد السنوار کی ہلاکت کے بعد عسکری ونگ کی قیادت سنبھالی۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سخت گیر موقف رکھتے ہیں اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور مستقل طور پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بغیر کسی بھی قسم کی رعایت دینے کے خلاف ہیں۔
اخبار نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الحداد اپنی حکمت عملی کے لیے ... 1990ء کی دہائی میں روس کے خلاف چیچن مزاحمت کو بہترین نمونہ سمجھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایسی طویل جنگ ہی آخری سانس تک لڑنے کے لیے مثال ہے۔
مشرق وسطیٰ کے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس اہل کار اور اسرائیلی دفاعی نظام کے تین عہدے داروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ الحداد، اسرائیلی کوششوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں جن کے تحت حماس کو غزہ کے اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
ادھر، اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے سابق افسر اور فلسطینی امور کے ماہر، مائیکل میلشٹائن کا کہنا ہے "الحداد نے بھی وہی سرخ لکیریں مقرر کر رکھی ہیں جو اس سے پہلے رہنماؤں نے رکھی تھیں۔"
چوبیس گھنٹوں میں جواب متوقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امکان ہے کہ حماس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر جواب اگلے 24 گھنٹوں میں سامنے آ جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر مشاورت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ ثالثوں کو پیش کرے گی۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی بار بالواسطہ مذاکرات ہوئے، لیکن اب تک کوئی حتمی جنگ بندی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ سابقہ بات چیت میں حماس نے مکمل جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ اسرائیل ایک عارضی فائر بندی پر اصرار کرتا رہا ہے۔
-
القسام کا عیڈان الیگزینڈر کی نگرانی پر مامور گروپ سے رابطہ منقطع
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہےکہ غزہ کی پٹی میں براہ راست ...
بين الاقوامى -
القسام کی اسرائیل پر راکٹ باری، تین اسرائیلی زخمی، گاڑیاں اور عمارتیں تباہ
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے تقریباً 10 ...
مشرق وسطی -
القسام بریگیڈز نے دو اسرائیلی دھماکوں میں بچ جانے والے زخمی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی
قیدی ایک سرنگ کے اندر نمودار ہوا، سر پر پٹیاں بندھی تھیں اور اس کی ایک آنکھ پر خون ...
مشرق وسطی