سائبر سیکورٹی انڈیکس ... سعودی عرب کی دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے 2025 کے بین الاقوامی سائبر سیکورٹی انڈیکس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ اس حوالے سے عالمی مسابقتی سالانہ رپورٹ سوئٹزرلینڈ میں قائم بین الاقوامی ادارہ برائے انتظامی ترقی (IMD) کے عالمی مسابقتی مرکز نے جاری کی ہے۔
اسی تناظر میں، قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مساعد العیبان نے اس کامیابی کو "سعودی عرب کی اُن کامیابیوں کی کڑی قرار دیا ہے جو تمام شعبوں میں ملک کی قیادت کی دور اندیش اور جامع وژن کے تحت حاصل کی جا رہی ہیں۔ بالخصوص سائبر سیکیورٹی کے شعبے کے قیام کے وقت سے ہی اس میں حفاظتی اور ترقیاتی دونوں پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے، جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا کہ "قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے قیام کے بعد سے اس نظام نے بہت مختصر مدت میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اتھارٹی سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کا واحد مجاز اور قومی حوالہ جاتی ادارہ ہے، جبکہ سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (سائٹ) اس کی اسٹریٹجک اور تکنیکی شراکت دار کے طور پر کام کر رہی ہے۔ یہ دونوں ادارے سعودی ماڈل کی بنیاد ہیں، جس نے قومی سائبر تحفظ، تکنیکی خود مختاری، اہم ٹیکنالوجیز کی مقامی پیداوار، معلومات کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔"

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی، سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے کی مجاز اتھارٹی اور اس کا قومی مرکز ہے۔ اس کا مقصد ریاست کے اہم مفادات، بنیادی ڈھانچوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ اتھارٹی اس شعبے کی ترقی، جدت، سرمایہ کاری، پالیسی سازی، نظم و نسق کے اصول، معیارات، ضوابط اور رہنما ہدایات وضع کرنے کی ذمے دار ہے تاکہ ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد سعودی سائبر ماحول فراہم کیا جا سکے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کو ممکن بنائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں