غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت کم از کم 23 افراد جان سے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے جمعرات کو کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر رات گئے اسرائیلی بمباری میں آٹھ بچوں سمیت 23 افراد کی اموات واقع ہوئی۔

حملوں کا یہ سلسلہ حماس کے اِس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے کہ وہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔

ہلاکتوں کی یہ بڑی تعداد اس وقت سامنے آئی جب ایجنسی نے کہا کہ غزہ میں بدھ کو 26، منگل کو 29 اور پیر کو 12 افراد ہلاک ہوئے۔

ایجنسی کے اہلکار محمد المغائر نے کہا کہ بم دھماکوں کی تازہ ترین لہر نے وسطی اور جنوبی غزہ کو نشانہ بنایا جس میں دیر البلح میں 12 ہلاکتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا، ہلاک شدگان میں آٹھ بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے "میڈیکل پوائنٹ کے سامنے شہریوں کے ایک اجتماع کو" نشانہ بنایا۔

مغائر نے مزید کہا کہ نصیرات کیمپ پر الگ الگ حملوں میں دو افراد جبکہ البریج کیمپ میں چار افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ دونوں حملے وسطی غزہ میں ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے انتقامی حملوں میں غزہ میں کم از کم 57,680 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں