سعودی عرب کے سرکاری چینل "الاخباریہ" نے مسجد الحرام سے ایک روح پرور ویڈیو نشر کی ہے جس میں متعدد معتمرین کو کعبہ شریف کی دیواروں کے قریب اعتکاف کی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ وہ پُرسکون ماحول میں ہاتھ اُٹھائے دعا اور گریہ و زاری میں مصروف نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں مطاف کے حصے میں مسلسل صفائی کے انتظامات بھی دکھائے گئے ہیں، جہاں متعلقہ ٹیمیں باقاعدگی سے فرش اور دیگر سطحوں کو جراثیم سے پاک کر رہی ہیں۔ یہ اقدامات زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کیے گئے احتیاطی تدابیر کا حصہ ہیں۔
على أسوار الكعبة.. عاكفون بالدعاء والتضرع في أجواء روحانية وتعقيم مستمر داخل الصحن#الإخبارية pic.twitter.com/pJfpuiI1eN
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) July 13, 2025
یہ مناظر ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عمرہ زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بہترین انتظامات کے تحت عبادات کی ادائیگی کو منظم اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔