ایک ہفتے سے زیادہ دنوں سے جاری دوحا مذاکرات کے باوجود عملا مذاکرات کا ابھی پہلا مرحلہ ہی جاری ہے۔ اس امر کا اظہار منگل کے روز قطر کی طرف سے کیا گیا ہے۔
قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات میں ایک کلیدی ثالث کے طور پر موجود ہے۔ جو شروع سے ہی فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کی طرف سے رپورٹرز کو بتایا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل معاہدے کے فریم ورک کے لیے جاری ہیں۔ اسرائیل اور حماس دونوں کے وفود دوحا میں موجود ہیں۔ جبکہ ثالث ملکوں نے معاہدے کو ممکن بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کر رکھی ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا ' ابھی یہ مذاکراتی عمل اپنے پہلے مرحلے میں ہے۔ خصوصا مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان شاء اللہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی شروع ہوگا۔
ان کوششوں کے باوجود بے یقینی کی فضا موجود ہے جس کی وجہ سے اختتام ہفتہ کے موقع پر ایک ڈیڈ لاک کی کیفیت تھی۔ کیونکہ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر مذاکرات کو ناکام بنانے کا الزام لگایا جا رہا تھا۔
ماجد الانصاری نے کہا ہم نہیں کہہ سکتے کہ کب ایک معاہدہ ممکن ہو جائے اور کب جاری مذاکراتی عمل رک جائے۔
اتوار کے روز حماس کے ذرائع نے کہا تھا کہ اسرائیل کی اپنی فوج کو غزہ میں رکھنے کی تجویز جنگ بندی کے لیے پیش رفت کو روکے ہوئے ہے۔
قطری ترجمان نے مزید کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کوئی جمود پیدا نہیں ہوگا۔ تاہم یہ بھی نہیں کہ سکتے کہ پیش رفت کب تک ہوگی۔ گویا منظر ابھی واضح نہیں ہے۔
مذاکرات میں شامل جنگ میں شریک فریق ہیں یعنی اسرائیل اور حماس ۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ اور مصر مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ قطر مذاکراتی ٹیموں کا میزبان ہے اور مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
-
غزہ میں غذائی قلت کی شدت میں اضافہ ... امدادی مراکز پر ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی
فائر بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار ، ثالثین "اختلافات کم کرنے کے لیے نئے طریقہ کار ...
مشرق وسطی -
قاہرہ میں سہ فریقی اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کی پر غور، مصر کا اہم پیش رفت کا دعویٰ
مصری حکام کی میزبانی میں قاہرہ میں مصر، قطر اور اسرائیل کے نمائندوں کی ملاقاتیں، ...
مشرق وسطی -
غزہ میں کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں رہنے دی گئی : یونیسیف ترجمان
غزہ میں کوئی فلسطینی محفوظ ہے نہ کوئی جگہ محفوظ رہی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ...
مشرق وسطی