مصر کے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں قاہرہ میں مصر، قطر اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان اہم مذاکرات ہو رہے ہیں، جن کا مقصد انسانی امداد کی فراہمی، مریضوں کا انخلا اور پھنسے ہوئے افراد کی واپسی کے اقدامات پر بات چیت ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مختلف نکات پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ یہ ملاقاتیں آئندہ دو روز تک جاری رہیں گی۔ مصر کی کوشش ہے کہ جنگ بندی کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور غزہ کے شہریوں کو مناسب اور وافر امداد فراہم کی جا سکے۔
اسرائیل کی نئی تعیناتی "نقشہ"
اس دوران اسرائیل نے غزہ میں 60 دن کے مجوزہ جنگ بندی کے دوران اپنی افواج کی "تیسری تعیناتی نقشہ" پیش کی ہے۔ عبرانی ذرائع کے مطابق اس نقشہ کے تحت اسرائیلی افواج کی موجودگی کو مصر اور غزہ کے درمیان دو کلومیٹر کی پٹی تک محدود کر دیا جائے گا، خاص طور پر رفح کے قریب واقع موراگ اور فیلاڈیلفیا گزرگاہوں کے درمیان تعیناتی کی جائے گی۔
یہ نیا نقشہ اسرائیلی افواج کے تعیناتی میں کچھ "لچک" کی عکاسی کرتا ہے، مگر بنیادی اختلافات تاحال برقرار ہیں۔
اہم اختلافات اور مذاکراتی تعطل
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری اختلافات کا مرکزی نکتہ جنگ بندی کے دوران اسرائیلی افواج کا انخلا ہے۔ امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی فریقین کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل اب 60 روزہ جنگ بندی کی مدت کے دوران مزید افواج کے انخلا پر آمادہ دکھائی دے رہا ہے، تاہم دوحہ میں ہونے والے غیر رسمی مذاکرات حالیہ دنوں میں تعطل کا شکار ہو چکے ہیں، جس کی بڑی وجہ جنوبی غزہ سے اسرائیلی انخلا پر جاری تنازعہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے پہلے بڑی حد تک اپنی افواج کو غزہ اور مصر کی سرحد پر تین کلومیٹر چوڑی بفر زون میں رکھنے پر اصرار کیا تھا، جس میں رفح اور خان یونس کے درمیان موراگ کا راستہ بھی شامل تھا۔ دوسری جانب حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی افواج مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے سے قبل جہاں تعینات تھیں، انہیں وہیں واپس جانا ہوگا۔
-
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی خونی حملوں میں 100 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی وحشیانہ بم باری نے غزہ کی پٹی کے شمال سے جنوب تک تمام علاقوں کو لپیٹ میں ...
مشرق وسطی -
دوحہ مذاکرات: اسرائیل نے غزہ میں اپنی افواج کی تعیناتی کے لیے تیسرا نقشہ پیش کردیا
حماس کا مطالبہ ہے اسرائیل ان پوزیشنوں پر واپس چلا جائے جہاں وہ مارچ میں فائر بندی ...
بين الاقوامى -
غزہ میں غذائی قلت کی شدت میں اضافہ ... امدادی مراکز پر ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی
فائر بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار ، ثالثین "اختلافات کم کرنے کے لیے نئے طریقہ کار ...
مشرق وسطی