سعودی اور ترک وزرائے خارجہ کے درمیان شام پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ترک ہم منصب خاقان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اس گفتگو میں خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، جن میں اسرائیل کے شام پر حملے بھی شامل ہیں۔

بدھ کی شب شام پر ایک بار پھر اسرائیلی حملے شروع ہوئے، جن میں خاص طور پر دار الحکومت دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی طرح "العربیہ" اور "الحدث" چینلوں کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے صوبہ سویداء میں شام کے جنرل سیکیورٹی کے ایک قافلے پر حملہ کیا۔

اس سے قبل بدھ ہی کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق میں صدارتی محل کے اطراف اور جنرل اسٹاف کے صدر دفتر کے نزدیک فضائی حملے کیے، جو شام کے حساس مقامات پر حملوں میں ایک نیا اضافہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں