تہران میں دراندازی کا وجود ہے، اسی طرح اسرائیل میں ہمارے نیٹ ورک ہیں: ایرانی انٹیلی جنس

اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ سرگرمیاں ماضی میں بھی جاری تھیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے ملک میں در اندازی کی کارروائیوں اور اسرائیل کے اندر ایرانی دراندازی کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سرگرمیاں "ماضی میں بھی موجود تھیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گی"۔

خطيب نے یہ بات ایرانی خبر رساں ایجنسی "مہر" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ ان سے جب وزارتِ انٹیلی جنس کی کارکردگی اور ریاست کے اعلیٰ حلقوں کو ہدف بنانے والے غیر ملکی ایجنٹوں کی جاسوسی و دراندازی سے نمٹنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا "دراندازی ہمیشہ موجود رہی ہے اور رہے گی، بالکل اسی طرح جیسے ہمارے بھی اسرائیل کے اندر دراندازی کے نیٹ ورک موجود ہیں۔"

وزیر نے واضح کیا کہ "دراندازی سے متعلق تفصیلات عدلیہ ہی ظاہر کرتی ہے۔ ہر وہ معاملہ جس سے مسلح افواج، داخلی سیکیورٹی فورسز، وزارتِ انٹیلی جنس یا پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نمٹتی ہے، وہ عدلیہ کو بھیجا جاتا ہے، اور عدلیہ ہی اس پر فیصلہ سناتی ہے۔ جو کچھ خبروں اور معلومات میں بیان کیا جاتا ہے وہ مستند ہوتا ہے، اور وہ چیز نہیں ہوتی جو افواہوں یا غیر حقیقی تصورات کی صورت میں پھیلائی جاتی ہے۔"

جب ان سے اعلیٰ حکومتی سطح پر سیکیورٹی کی خامیوں کی دریافت سے متعلق وزارت کی کامیابیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا "جب کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کا اعلان کیا جاتا ہے۔"

یہ بیانات اس جنگ کے بعد سامنے آئے ہیں جو جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان چھڑی اور بارہ دن تک جاری رہی۔ اس جنگ کے دوران دونوں جانب سے سیکیورٹی نظام میں دراندازی کی کئی کارروائیاں ہوئیں، جن میں اسرائیل نے ایرانی سیکیورٹی اور عسکری ڈھانچے میں نمایاں دراندازی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے برعکس، تہران نے بھی اسرائیلی اداروں میں جوابی دراندازی کی کارروائیوں کا اعلان کیا، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ جنگ کا معاملہ ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر آ گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں