20 سال کومہ میں رہنے کے بعد سعودی شہزادے کی موت، تفصیلات کیا ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی شاہی دیوان نے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کی وفات کا اعلان کردیا اور بتایا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اتوار 19 جولائی 2025 کو ریاض شہر کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم شہزادے 1990 میں پیدا ہوئے تھے اور 2005 میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 20 سال تک کومے اور غنودگی کی حالت میں رہے۔

انہیں "سوئے ہوئے شہزادے" کے نام سے جانا جاتا تھا۔ مرحوم شہزادے کی کہانی نے گزشتہ کئی سالوں سے بیداری کی امیدوں کے درمیان وسیع رد عمل حاصل کیا تھا۔

مرحوم کے والد شہزادہ خالد نے اپنے بیٹے کی وفات پر اپنے "ایکس" اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں تعزیت کا اظہار کیا اور کہا "اے اطمینان والی روح، اپنے رب کی طرف راضی اور خوش ہو کر لوٹ آ، اور میرے بندوں میں شامل ہو جا، اور میری جنت میں داخل ہو جا ‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوئے اور انتہائی غم اور دکھ کے ساتھ ہم اپنے پیارے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کی وفات کا اعلان کرتے ہیں جو آج اللہ کی رحمت میں چلے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں