شام: سویداء کا سکیورٹی حصار کرلیا گیا، درعا میں لوگوں کی واپسی شروع
حکومتی ثالثی کے بعد سویداء سے محصور خاندانوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے: شام
سویداء کے داخلی سلامتی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد الدالاتی نے تصدیق کی ہے کہ سویداء کے گردونواح میں سکیورٹی حصار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے اور وہاں جاری لڑائی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قبائلی بدوؤں کے خاندانوں کو عارضی طور پر وہاں سے نکالنا شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حالات کو پرسکون کیا جا سکے۔ شامی حکومت کی بسوں نے سویداء میں محصور تقریباً 1500 افراد کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ یہ عمل فائر بندی اور کشیدگی کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ ہے۔
’’العربیہ‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ جن افراد کو نکالا جا رہا ہے انہیں پہلے سویداء کے دیہی علاقوں اور پھر شامی ہلال احمر کی نگرانی میں درعا صوبے منتقل کیا جائے گا۔ یہ لوگ سویداء میں سکیورٹی بحال ہونے اور لڑائی بند ہونے کے بعد اپنے رہائشی علاقوں میں واپس آ جائیں گے۔
شامی سرکاری ٹی وی "الاخباریہ" نے بتایا ہے کہ شامی حکومت کی ثالثی کی کوششوں کے بعد محصور خاندانوں نے سویداء سے نکلنا شروع کر دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے افراد کا بھی انخلا شروع ہو گیا ہے۔ جنوبی شام کے سویداء صوبے کے داخلی سلامتی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد الدالاتی نے اعلان کیا کہ السویدہ کے گروہوں کے پاس قید بدوؤں کے خاندانوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
شامی خبر رساں ایجنسی (سانا) نے بتایا ہے کہ شامی حکومت کی سویداء صوبے میں فریقین کے ساتھ ثالثی کی کوششوں ، جن کا مقصد کشیدگی کو روکنا اور مفاہمت کو فروغ دینا ہے، کے نتیجے میں آئندہ چند گھنٹوں میں صوبے میں قید بدو خاندانوں کو رہا کیا جائے گا اور ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ ریاست کے تمام شہریوں کے تحفظ اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے عزم کا حصہ ہے۔ الدالاتی نے تمام فریقین سے جنگ بندی کی پابندی کرنے اور ریاستی اداروں کو صوبے میں امن و استحکام کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ السویدہ میں مقامی مسلح گروہوں اور بدو قبائل کے درمیان کئی دنوں تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
-
سویداء کے داخلی راستوں پر شامی سکیورٹی فورسز تعینات، اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی پروازیں
جھڑپوں کے رکنے اور محفوظ راہ داریاں کھلنے کے بعد شامی حکومت نے اتوار کی صبح سویداء ...
مشرق وسطی -
نیتن یاہو پاگل ہو گئے ہیں: ٹرمپ انتظامیہ میں شام پر بمباری کے بعد غصہ
شام میں استحکام پر امریکی خدشات، نیتن یاہو ٹرمپ انتظامیہ کے غصے والے ردعمل پر ...
مشرق وسطی -
جھڑپیں ختم کرنے کے لیے شامی حکومت کا السویدا سے بدو خاندانوں کا انخلاء شروع
شامی حکومت نے پیر کو سویدا شہر کے اندر پھنسے بدو خاندانوں کو نکالنا شروع کر دیا ...
مشرق وسطی