سعودی عرب اور شام کے درمیان سرمایہ کاری بحال، کاروباری شخصیات کو خصوصی اجازت نامے جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم سعودی عرب کےسفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی سفری اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ باہمی دورے کر سکیں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لے سکیں۔

یہ اقدام سعودی عرب اور شام کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ 2015ء میں سکیورٹی اور سیاسی حالات کے باعث سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کے شام سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔

تاہم حالیہ دنوں میں سعودی تاجروں کا ایک وفد دمشق پہنچا اور انہوں نے شام کے صدر سے بھی ملاقات کی، جو کہ تعلقات کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ خصوصی سفری اجازت نامے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط اور سرکاری سطح پر تعلقات کی بحالی کے تناظر میں سرمایہ کاری کے شعبے کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں