اقوام متحدہ اب الزام تراشیاں بند کر دے ، خوراک فراہمی کا روٹ محفوظ کر دیا : نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیل نے غزہ میں موت بانٹنے کی اپنی جارحانہ جنگہ حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے یومیہ جنگی کارروائیوں کے لیے نیا نظام الاوقات جاری کیا ہے۔ بمباری اور جنگی کارروائیوں کا یہ نظام الاوقات بظاہر غزہ میں کچھ وقت کے لیے خوراک کی ترسیل ممکن بنانے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کو اتوار کے روز آگاہ کیا ہے کہ اب اسرائیل پر الزام تراشی بند کی جائے۔ کیونکہ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوجی کارروائیوں میں وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے فیصلے سے راہداریوں سے غزہ میں خوراک فراہمی کی اجازت دی جائے گی۔ یہ پہلے بھی محفوظ راستے تھے اب سرکاری طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایک فوجی اڈے کے دورہ کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ جہاں وہ بمباری کی نئی حکمت عملی کے لیے بریفنگ میں گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں