امریکا اور اسرائیل کے درمیان اس بات پر بڑھتا ہوا اتفاق رائے سامنے آیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں محدود جنگ بندی اور چند اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بجائے ایک جامع اور سخت تر حل کی طرف بڑھا جائے، جس میں غزہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے۔
جامع اور زیادہ سخت حل
ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدے دار نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیفن ویٹکوف اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کے بعد، روئٹرز کو بتایا کہ دونوں ممالک نے کئی نکات پر اتفاق کیا ہے۔ ان میں غزہ کو زیادہ امداد فراہم کرنا، موجودہ فوجی کارروائیاں جاری رکھنا اور ایک ایسا منصوبہ شامل ہے جس کے تحت حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے گا اور تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ہی مرحلے میں رہا کرایا جائے گا۔
عہدے دار نے کہا کہ اس منصوبے کی تفصیلات پر کام جاری ہے، تاہم مزید وضاحت نہیں دی گئی۔
اسٹیفن ویٹکوف 31 جولائی کو اسرائیل پہنچے تھے، جہاں انھوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ بات چیت میں غزہ کی انسانی صورت حال اور جنگ بندی کی کوششیں زیر بحث آئیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ویٹکوف جمعہ کے روز غزہ کا دورہ کریں گے تاکہ انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
مذاکراتی وفد کا واپس بلایا جانا
گزشتہ ماہ27 جولائی کو حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا تھا کہ غزہ پر جاری محاصرے کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت بے معنی ہے۔
اس سے قبل 24 جولائی کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوحہ میں جاری مذاکرات سے اسرائیلی وفد کو واپس بلانے کی ہدایت کی تھی۔ مذاکرات 6 جولائی سے جاری تھے اور ان کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار کرنا تھا۔
امریکی ایلچی اسٹیفن ویٹکوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا کہ امریکا نے بھی اپنا وفد دوحہ سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حماس کے حالیہ رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار نہیں۔
-
ہم امداد پہنچنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں: ٹرمپ، غزہ کی صورتحال کو "خوفناک" قرار دے دیا
امریکی ایلچی وٹکوف اور اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی جمعہ کو غزہ کا دورہ ...
مشرق وسطی -
دی گارڈین نےغزہ جنگ کے دوران اسرائیل میں فلسطینی ڈاکٹروں کی حالتِ زار پر مبنی دستاویزی فلم
دی گارڈین نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل میں فلسطینی ڈاکٹروں کی حالتِ زار پر مبنی ...
بين الاقوامى -
غلط الارم بجنے سے غزہ پٹی کے قریب اسرائیلی انٹرسیپٹر چل گیا
اسرائیلی فوج نے کہا کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے قریب اسرائیلی کمیونٹیز میں سائرن ...
مشرق وسطی