گرمی کی لہر سے بجلی کی فراہمی متأثر، ایران نے دفتر بند کرنے کا حکم دے دیا

ملک شدید خشک سالی کی زد میں ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سرکاری میڈیا کی خبر کے مطابق ایرانی حکام نے بجلی کا استعمال کم کرنے کے لیے بدھ کے روز کئی سرکاری دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ گرمی کی لہر کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت متأثر ہو رہی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے بتایا کہ ایران کے 31 میں سے کم از کم 15 صوبوں میں عوامی دفاتر یا تو بند یا ان کے اوقات کم کر دیئے جائیں گے۔

دارالحکومت تہران کے علاوہ متأثرہ صوبوں میں شمال مغرب میں مغربی آذربائیجان اور اردبیل، جنوب میں ہرمزگان اور شمال میں البرز شامل ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ تہران کے گورنر محمد صادق موتمیدیان نے کہا کہ یہ بندشیں وزارتِ توانائی کی درخواست پر کی گئی ہیں اور ان کا مقصد "پانی اور بجلی کے شعبوں میں توانائی کے استعمال کو منظم کرنا" ہے۔

ٹی وی چینل نے مزید کہا کہ ایمرجنسی اور صفِ اول کی خدمات کھلی رہیں گی۔

جولائی کے وسط میں شروع ہونے والے بلند درجہ حرارت نے ایران میں بجلی پیدا کرنے والے نظام کو متأثر کیا ہے اور جنوب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی کی بندش کا مسئلہ درپیش ہے۔

تہران میں حکام نے آبی ذخائر کی گرتی ہوئی سطح کو سنبھالنے کے لیے پانی کا دباؤ بھی کم کر دیا ہے کیونکہ ایرانی میڈیا کے مطابق ملک ایک صدی کی بدترین خشک سالی برداشت کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں