غزہ پر قبضے کا منصوبہ: متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی فیصلے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے تازہ ترین اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں ملک کی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ یہ فیصلہ "تباہ کن نتائج" کا باعث بنے گا جن میں مزید جانی نقصان اور پہلے سے موجود انسانی بحران کی اور زیادہ خرابی شامل ہیں۔

نیز بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری، اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے "غیر قانونی طریقے" ختم کریں۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی پاسداری ایک "اخلاقی، انسانی اور قانونی ضرورت" ہے۔

مزید برآں اس میں فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی یا نقل مکانی کی کسی بھی کوشش سے متحدہ عرب امارات کے واضح انکار پر زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا جس کی منظوری ان کی کابینہ نے دی تھی۔

اسرائیل کے اس حالیہ فیصلے پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردِعمل اور مذمت سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں