سعودی عرب میں اندرون ملک اور بین الاقوامی سفر کے مسافروں کی آمدورفت کا نیا ریکارڈ قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب نے 2025ء کی پہلی ششماہی میں فضائی سفر کے شعبے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ اس دوران بین الاقوامی پروازوں پر 16 لاکھ جبکہ گھریلو پروازوں پر 70 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔ 2024ء کے اسی عرصے میں یہ تعداد 14 لاکھ ستر ہزار بین الاقوامی اور 69 لاکھ چھ ہزار اندرون ملک تھی۔ یوں مجموعی طور پر 10.4 فیصد اضافہ سامنے آیا۔

پروازوں میں اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 13 ہزار سے زیادہ رہی، جبکہ داخلی پروازیں 58 ہزار 200 سے تجاوز کر گئیں۔ نجی طیاروں کی پروازیں بھی 8 ہزار سے اوپر جا پہنچیں۔ یہ اعداد 2024ءکے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔

فضائی مال برداری میں نمایاں اضافہ

کارگو کے شعبے میں بھی شاندار اضافہ ہوا، جہاں پہلے چھ ماہ میں مجموعی فضائی سامان کی ترسیل 7 لاکھ 30 ہزار کلوگرام تک پہنچی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.3 فیصد زیادہ ہے۔

نئی منزلوں کا آغاز

اسی عرصے میں کئی نئے بین الاقوامی فضائی روٹس شروع کیے گئے، جن میں ابہا – دوحہ، طائف – اسکندریہ اور نیوم بے – لندن گیٹ وِک شامل ہیں۔ موسمی پروازوں میں تبوک – طرابزون، قصیم – سراجیوو، ابہا – قاہرہ اور الباحہ سے ریاض، جدہ اور دمام کے روٹس شامل رہے۔ علاوہ ازیں، طائف سے تہران، الاھواز، خرم آباد اور بغداد کے لیے خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جبکہ عرعر، القریات اور قصیم سے حجاج کی سہولت کے لیے چارٹرڈ پروازیں بھی آپریٹ ہوئیں۔

حج سیزن میں کامیاب آپریشن

ایئرپورٹس سروسزنے بتایا کہ رواں سال کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس دوران ہنگامی خدمات، فائر فائٹنگ ٹیموں، میدانی عملے اور رہنمائی مراکز کی ہمہ وقت دستیابی نے حجاج کی روانی کو آسان بنایا۔

اعزازات اور کامیابیاں

سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایوی ایشن سکیورٹی میں "ایکس لینس ایوارڈ" ملا، جبکہ نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2024ء میں "دو ملین سے کم مسافروں کے لیے مشرق وسطیٰ کا بہترین ایئرپورٹ" قرار دیا گیا۔

مختلف ایئرپورٹس کے اعداد و شمار

عرعر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 59 ہزار 449 مسافروں نے 195 پروازوں کے ذریعے سفر کیا، جہاں حجاج کی سہولت کے لیے 1276 بسیں چلائی گئیں۔ مطار طائف سے ایران اور عراق کے لیے 62 چارٹرڈ پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ مطار شہزادہ نائف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل (قصیم) پر 9 کارگو طیارے اترے جن میں 1 لاکھ 9 ہزار 130 کلوگرام سامان لایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں