غزہ میں فاقے امداد کی ناکہ بندی کا براہِ راست نتیجہ ہے: دفتر برائےانسانی حقوق اقوامِ متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے منگل کو کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں کچھ سامان پہنچا تو رہا ہے لیکن یہ وسیع پیمانے پر فاقہ کشی روکنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

ترجمان ثمین الخیطان نے جنیوا میں ایک پریس بریفنگ میں بتایا، "گذشتہ چند ہفتوں میں اسرائیلی حکام نے بہت کم مقدار میں امداد داخل کرنے کی اجازت دی ہے جو وسیع پیمانے پر فاقے روکنے کے لیے ناکافی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فاقہ کشی کا خطرہ "اسرائیلی حکومت کی انسانی امداد روکنے کی پالیسی کا براہِ راست نتیجہ ہے۔" امداد کے لیے رابطہ کاری کرنے والی اسرائیل کی فوجی ایجنسی کوگاٹ (سی او جی اے ٹی) نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے اسرائیل "خاطر خواہ کوششیں" کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں