سعودی ولی عہد سے صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کی فون پر الگ الگ بات چیت
ہوکرین جنگ بندی کوششوں پر اعتماد میں لیا
روسی صدر نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر ٹرمپ سے ملاقات بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اور انہیں یوکرین جنگ کے بارے میں تازہ سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق روسی صدر نے یہ فون کال منگل کے روز کی ہے۔
فون پر صدر پیوٹن نے سعودی ولی عہد کو روس یوکرین جنگ کے سلسلے میں صدر ٹرمپ سے ہونے والی حالیہ طویل ملاقات کے بارے میں بریف کیا ۔اس موقع پر روس کے صدر نے مملکت کی طرف سے سفارتی سطح پر کی گئی تعمیری امن کوششوں اور انیشیٹوز کی بھی تعریف کی۔ نیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ہدیہ تشکر پیش کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر مملکت کی طرف سے اس سفارتی عمل اور امن کوشش کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا تاکہ امن کا قیام ممکن ہو سکے۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے منگل ہی کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ولی عہد کو فون کر کے روسی ہم منصب سے الاسکا یوکرین جنگ پر ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔