سعودی عرب اور فرانس کا دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق

اگلے ماہ نیویارک میں امن کانفرنس ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک اگلے ماہ نیویارک میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کے حوالے سے ایک اہم کانفرنس کی صدارت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض اور پیرس ایک ایسے عملی لائحہ عمل پر آگے بڑھ رہے ہیں جو فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنےکو یقینی بنائے اور خطے میں امن کے امکانات کو فروغ دے۔

اقوام متحدہ نے رواں سال جون میں "دو ریاستی حل اتحاد" کے تحت ایک کانفرنس کی میزبانی کی تھی، جس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس نے کی تھی۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اعلامیے کی منظور ی دی تھی جس کا مقصد ایسی تجاویز کو آگے بڑھانا تھا جن کے تحت ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور سرحدیں 1967ء کی بنیاد پر طے ہوں۔

اختتامی اعلامیے میں سیاسی، سکیورٹی، انسانی، اقتصادی اور قانونی نکات کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی پیش کی گئی، تاکہ دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کے لیے ایک مؤثر اور مکمل فریم ورک وضع ہو سکے اور خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

سعودی عرب ہمیشہ کی طرح فلسطینی مسئلے کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں، تاکہ فلسطینی عوام اپنے جائز حقوق حاصل کر سکیں اور سب کے لیے منصفانہ اور جامع امن ممکن ہو۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر یلغار کی تیاری

فرانسیسی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر قبضے کی تیاری کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ منگل کی شام اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اس منصوبے کی منظوری دی، جس کے بعد فوجی حکام نے بعض تفصیلات بھی ظاہر کیں اور کہا کہ آئندہ چند دنوں میں حملے کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

تل ابیب نے اس منصوبے کو "عربات جدعون 2" کا نام دیا ہے۔ یسرائیل کاٹز نے کہا کہ "اسرائیل جنگ کو اپنے طے شدہ شرائط کے مطابق ختم کرے گا"۔

انہوں نے بدھ کے روز جنوبی محاذ کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران جہاں ان کے ہمراہ چیف آف اسٹاف ایال زمیر بھی موجود تھے، فوجیوں کو ہدایت دی کہ وہ "قیدیوں کی رہائی، حماس کو دبانے اور جنگ کو اسرائیل کی شرائط کے مطابق انجام دینے کے لیے ایک صف میں کھڑے ہوں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں