خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مصری صدر کی طرف سے گرامی نامہ موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر بات کی گئی ہے۔

یہ مکتوب ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹر میں مصری سفیر ایہاب ابو سریع نے سعودی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور کے معاون اور عوامی سفارت کاری کے نگران ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی کو پیش کیا۔

دونوں عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں