اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح رام اللہ کے قلب میں تین گھنٹے تک جاری رہنے والا ایک بڑا اور "غیر معمولی" آپریشن کیا جس کے دوران شہر کا محاصرہ کیا گیا۔ کارروائی میں درجنوں فوجی گاڑیاں شریک تھیں جبکہ عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کیے گئے۔
صرافہ دکانوں اور دفاتر پر چھاپے
فوج نے شہر میں قائم العجولی کمپنی سمیت کئی صرافہ دفاتر اور بنکوں پر دھاوا بولا، نقدی اور قیمتی اشیاء ضبط کر لیں اور متعدد ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوج نے کئی دیگر بنکوں کو بھی محاصرہ میں لیا۔
لحظة اعتقال القوات الإسرائيلية مسنا مصابا في رام الله #العربية pic.twitter.com/i1B37SIo0Z
— العربية (@AlArabiya) August 26, 2025
جھڑپیں
کارروائی کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پتھراو اور گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا۔فلسطینی ذرائع کے مطابق فوج نے براہِ راست فائرنگ کی، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ جھڑپوں میں 58 شہری زخمی ہوئے جن میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
امدادی ٹیموں کو روکا گیا
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے سے روک دیا۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ تین شہریوں کو براہِ راست گولی لگی، جن میں سے بعض وسطی بازار کے قریب زخمی ہوئے۔
إعلام فلسطيني: إسرائيل ترسل قوات إضافية لرام الله والبيرة #قناة_العربية pic.twitter.com/q8cs9Shnm0
— العربية (@AlArabiya) August 26, 2025
صحافی بھی نشانہ
کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں کی گاڑی پر ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ فوج نے اس موقع پر ان فلسطینی شہریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جو شہداء کے جسد خاکی واپس لینے کے قومی دن کے پروگرام میں شریک تھے۔
نامعلوم مقاصد کی کارروائی
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی فوج نے "فیصلہ کن اور غیر معمولی" قرار دے کر شروع کی مگر تاحال اس کا مقصد یا ہدف ظاہر نہیں کیا گیا۔
-
غزہ میں 245 صحافیوں کا قتل جائز قرار دینے کا حصہ نہیں بن سکتی: رائٹرز کی نمائندہ مستعفی
کینیڈین فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نیوز ایجنسی سے ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائی فوراً بند کر دینی چاہیے:ہسپتال پرحملے کے بعد چین کاردِعمل
چین کی وزارتِ خارجہ نے منگل کو کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں ...
بين الاقوامى -
کابینہ اجلاس سے قبل غزہ کی سرحد پر شدید گولہ باری ، اسرائیلی ٹینک جمع ہوگئے
محفوظ کیے گئے خاندانوں نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے ساتھ ہی احتجاج کی کال دی ...
بين الاقوامى