شاہ سلمان اور ولی عہد کی شیخ علی الصباح کی وفات پر امیر کویت سے تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ علی عبداللہ الخلیفہ الصباح کی وفات پر کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو تعزیتی اور ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ہمیں شیخ علی عبداللہ الخلیفہ الصباح ۔ رحمہ اللہ ۔ کی وفات کی خبر ملی۔ ہم آپ سے اور مرحوم کے خاندان سے گہری تعزیت کرتے ہیں ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے ڈھانپ لے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آپ کو ہر برائی سے محفوظ رکھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

ولی عہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے شیخ علی عبداللہ الخلیفہ الصباح ۔ رحمہ اللہ ۔ کی وفات کی خبر ملی۔ میں آپ اور مرحوم کے خاندان کو دلی تعزیت اور سچی ہمدردی پیش کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے ڈھانپ لے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں