سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر کی ریاض میں ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے، جہاں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال ولی عہد اور وزیراعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا۔

ملاقات میں سعودی ولی عہد اور اماراتی صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ہی علاقائی امور خصوصاً فلسطین کی تازہ صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا یہ دورہ سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیخ محمد بن زاید کے ساتھ آنے والے وفد میں نائب حکمران ابوظبی اور مشیر برائے قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید آل نہیان، نائب صدر دیوانِ صدارت برائے امورِ خصوصی شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان, صدراتی مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان، سیکریٹری جنرل سپریم کونسل برائے قومی سلامتی علی بن حماد الشامسی، وزیر سرمایہ کاری محمد بن حسن السویدی، صدر کے دفتر برائے اسٹریٹجک امور اور ابوظبی ایگزیکٹو آفس کے سربراہ ڈاکٹر احمد مبارک المزروعی اور سعودی عرب میں امارات کے سفیر شیخ نھیان بن سیف آل نہیان شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں