یمن: حوثی عہدیدار کی گاڑی کی ٹکر سے انار فروش اور دو بچے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے وسطی شہر ”اب“ میں حوثی گروپ کے ایک عہدیدار کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی ٹکر سے انار بیچنے والا ایک شہری اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین اور مقامی کارکنوں نے بتایا کہ یہ حادثہ مغربی سرکل سے سپورٹس سٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑک پر پیش آیا جب گاڑی بے قابو رفتار سے آئی اور متاثرین کو کچل کر موقع پر ہی ان کی جان لے لی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی ایک نوجوان لڑکا چلا رہا تھا اور اس نے نہ صرف اس شخص اور دو بچوں کو کچلا بلکہ ایک موٹر سائیکل کو بھی ٹکر ماری جو جائے حادثہ پر کھڑی تھی۔

اس حادثے نے شہر کے رہائشیوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ اس معلومات کے پھیلنے کے بعد کہ یہ سرکاری گاڑی ایک حوثی رہنما کی ہے غصے میں اس بنا پر زیادہ اضافہ ہوگیا کیونکہ اس جرم کو چھپانے یا مجرم کو سزا سے بچانے کی کوششوں کے خدشات بڑھ گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں