یورپی یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ جانے والی امدادی کشتی شکتی جس پر انسانی حقوق سے متعلق کئی ملکوں کے کارکن موجود ہیں، جو غزہ کے بھوک اور بارود سے مرنے والے انسانی کی حمایت اور جنگ بندی کے خاتمے کے مطالبے کے لیے جا رہے ہیں تاکہ غزہ کی ناکہ بندی پر آواز اٹھا سکیں۔ ان کی یورپی یونین حوصلہ افزائی نہیں کر رہی ہے۔
انسانی حقوق کے اس فلوٹیلا میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں جو اس سے پہلے بھی غزہ کی ناکہ بندی کھلوانے کے لیے جا چکی ہیں۔ تاہم اسرائیل نے انہیں گرفتار کرلیا اور پھر ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
یورپی یونین کی خاتون ترجمان ایوا ہنسیروا نے کہا ہم فلوٹیلا کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کیونکہ اس سے تصادم کی فضا میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اس سے فلوٹیلا پر سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا یورپی یونین یقین رکھتی ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور امدادی سامان کی تقسیم کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ جو شراکت دار زمین پر موجود ہیں ان کے ذریعے سے سامان پہنچایا جائے۔ یہی ہم چاہتے ہیں کہ اس چیز کو حاصل کیا جائے اور انسانی بنیادوں پر وافر مقدار میں خوراک غزہ میں منتقل کی جائے اور اسرائیل اس کے لیے راستے کھولے اور ہم اس سلسلے میں اسرائیلی حکام سے بات بھی کرتے ہیں۔
فلوٹیلا میں تقریباً 20 کشتیاں شامل ہیں۔ یہ فلوٹیلا بارسیلونا سے پچھلے ہفتے شروع ہوا جو ماہ ستمبر کے درمیان میں غزہ کے ساحل پر پہنچے گا تاکہ علامتی طور پر غزہ کی ناکہ بندی توڑے جہاں پر لوگ بھوک اور قحط سے مر رہے ہیں۔
اس سے پہلے پچھلے سال جون اور جولائی میں بھی انسانی حقوق کارکن اس طرح کی کوشش کر چکے ہیں۔ تاہم اسرائیل نے انسانی حقوق کے ان کارکنوں کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔
موجودہ انسانی حقوق کارکنوں میں کئی ایسے بھی جو اس سے پہلے بھی غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر چکے ہیں۔
غزہ میں جاری اسرائیلی ریاست کی جنگ میں 64 ہزار سے زائد فلسطینی قتل ہو چکے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 5 لاکھ سے زائد فلسطینی قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔
یورپی یونین 27 ممالک کا مؤثر سفارتی و سیاسی اتحاد ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ اسرائیل کو قائل کرے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے اور خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل کو آسان اور بلا تعطل کر دے۔
-
فلسطینی تنظیموں پر امریکی پابندیاں افسوس ناک ہیں : یورپی یونین
یورپی یونین کے ترجمان انور العنونی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی غیر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل : غزہ میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ قبول کر لیا
اسرائیلی ریاست نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی ...
مشرق وسطی -
غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی ضمانت کی تفصیلات
العربیہ/الحدث کو باخبر ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ حماس کو امریکہ کی جانب سے دی ...
بين الاقوامى