اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔
حوثی ذرائع ابلاغ نے صنعاء میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ اسرائیلی فضائی حملے تھے۔
العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حوثیوں کے چھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں شہر کے وسطی علاقے العرضی میں واقع دفاعی کمپلیکس بھی شامل ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے منگل کے روز یمن سے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ جماعت نے القدس کے نواح میں ’’متعدد حساس اہداف‘‘ پر ایک ’’فرط صوتی انشطاری بیلسٹک میزائل‘‘ داغا، جب کہ تین ڈرونز کے ذریعے ایلات میں واقع رامون ائیرپورٹ اور دو دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ جمعرات اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتس نے خبردار کیا تھا کہ بڑھتے ہوئے میزائل حملوں کے جواب میں حوثیوں کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ صورت حال اس وقت سنگین رخ اختیار کر گئی جب 28 اگست کو اسرائیلی حملے میں صنعاء میں حوثیوں کی غیر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ احمد غالب الرہوی اور 11 اعلیٰ عہدیدار ہلاک ہو گئے تھے۔
-
اسرائیل یمن پر وسیع پیمانے پر حملے کی تیاری کررہا ہے:ذرائع کا انکشاف
ایک اسرائیلی سکیورٹی ذریعے نے العربیہ ٹی وی چینل اور اس کے برادر ٹی الحدث کے نامہ ...
مشرق وسطی -
"یمن تعمیرِ نو" پروگرام کے تحت سبا یونیورسٹی میں دو نئی عمارتوں کی تعمیر
اس کا شمار مارب صوبے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کے طور پر ہوتا ہے
مشرق وسطی -
شہزادہ ہیری کی پانچ ماہ بعد برطانیہ واپسی .… شاہ چارلس سے ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں
برطانیہ پہنچنے پر شہزادہ ہیری نے کہا کہ دنیا نے ان کے راستے میں کچھ چیلنج ڈال دیے ...
بين الاقوامى