کے ایس ریلیف کی طرف سے یمن کے عدن اور حضرموت میں امدادی کارروائیاں
آنکھوں کی سرجری اور کلاس رومز کے لیے امدادی اقدامات
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے یمن میں دو نئے اقدامات شروع کیے ہیں جن کا مقصد صحت کی نگہداشت اور تعلیم کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ اقدامات سعودی عرب کی جاری انسانی امداد کا حصہ ہیں۔
عدن گورنری میں کے ایس ریلیف نے سعودی نور رضاکار پروجیکٹ کا افتتاح کیا جو سات سے 14 ستمبر تک جاری رہے گا اور کم آمدنی والے مریضوں کے لیے آنکھوں کی جدید سرجری فراہم کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق چھے ماہرین کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے پہلے ہی ریٹنا کی 22، 10 سٹرابزمس (ٹیڑھی یا بھینگی آنکھیں) درست کرنے، گلوکوما کے پانچ اور علاج کے چار دیگر آپریشنز کے ساتھ ساتھ 98 ریٹنا انجیکشن، 80 لیزر علاج اور 19 معمولی علاج کامیابی سے انجام دیئے ہیں۔
دریں اثناء حضرموت گورنری میں کے ایس ریلیف نے ثمود، رامہ اور دیہی المکلا اضلاع کے طول و عرض میں 28 متبادل کلاس روم فراہم کیے۔ یہ اقدام 2025-2026 تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ بیک وقت کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد بھیڑ کو کم کرنا، بچوں کو سکول میں رکھنا اور معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
-
سعودی عرب میں 25 فارم "سرخ سونا" پیدا کر رہے ہیں
"یہ ایک اقتصادی طور پر اُمید افزا فصل شمار ہوتی ہے
مشرق وسطی -
اسرائیلی حملے میں قطری سیکورٹی اہل کار کی ہلاکت پر سعودی عرب کی تعزیت
ریاض نے ایک بار پھر دوحہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کا قطر کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر زور
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں ...
مشرق وسطی