آل ویمنز سپورٹس نیٹ ورک (اے ڈبلیو ایس این) ملک کی فٹ بال فیڈریشن اور قومی نشریاتی ادارے سعودی سپورٹس کمپنی کے اشتراک سے جمعہ کو سعودی عرب میں خواتین کے کھیلوں کا ایک مخصوص چینل شروع کرے گا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور کامیڈین ووپی گولڈبرگ کے اشتراک سے قائم کردہ اے ڈبلیو ایس این کا آغاز گذشتہ سال کے آخر میں اولین عالمی میڈیا چینل کے طور پر کیا گیا تھا جو خصوصی طور پر خواتین کے کھیلوں کی نمائش کے لیے وقف ہے۔
اے ڈبلیو ایس این کے ترجمان نے جمعرات کو رائٹرز کو بتایا کہ 24 گھنٹے کا "ایس ایس سی اے ڈبلیو ایس این" چینل ایم بی سی شاہد سٹریمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے مملکت میں جمعہ سے دستیاب ہو گا۔
سعودی مملکت میں ویژن 2030 کے تحت کھیلوں کے بورڈ میں اصلاحات متعارف کروانے کے بعد سے فٹ بال اور ٹینس سمیت کھیلوں میں خواتین کے بڑھتی ہوئی شرکت دیکھی گئی ہے۔
درحقیقت یہ افتتاح سعودی ویمنز پریمیئر لیگ سیزن کے آغاز کے ساتھ بیک وقت ہو رہا ہے جو پہلی بار ملکی اور عالمی سطح پر نشر کیا جائے گا۔
امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بندر آلِ سعود نے کہا، "2022 میں ویمنز پریمیئر لیگ شروع ہونے کے بعد سے مجھے اس کی پیش رفت پر بے حد فخر ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سیزن میں 20 سے زائد قومیتوں کی خواتین کھلاڑی شامل تھیں۔
"اس شراکت داری کے ساتھ بیرونِ ملک ان کے پرستار انہیں لائیو دیکھ سکیں گے۔"
سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن میں خواتین فٹ بال کی سربراہ عالیہ الرشید نے کہا، یہ نشریات ایک "انقلابی سنگِ میل" ثابت ہوں گی جس سے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر شناخت ملے گی۔
اے ڈبلیو ایس این نے کہا، یہ چینل ہر ہفتے پرائم ٹائم سعودی ویمنز پریمیئر لیگ کا ایک میچ دکھائے گا اور خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں بشمول یو ای ایف اے اور خواتین کے دیگر کھیلوں کی لیگز کی کئی اقسام نشر کرے گا۔
اے ڈبلیو ایس این کے سربراہ اور شریک بانی جارج چنگ نے کہا، "ہم ساتھ مل کر سعودی خواتین کے کھیلوں کی عالمی کوریج فراہم کر کے روایتی حدود کو عبور کر رہے ہیں جبکہ مملکت کو بین الاقوامی لیگز اور ہنرمند کھلاڑیوں کی ایک بے مثال تعداد متعارف کروا رہے ہیں۔"
سعودی عرب اپنے وژن 2030 کے تحت ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ معیشت کا انحصار تیل سے ہٹایا اور نجی شعبے کو فروغ دیا جا سکے۔
سعودی سپورٹس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو امِل لون نے کہا کہ یہ معاہدہ ویژن 2030 کے ایجنڈے کے مطابق ہے اور اس کا مقصد سعودی خواتین کے کھیلوں کو ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
-
سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی ہدایت پر شام کے لیے 16.5 لاکھ بیرل خام تیل کی امداد
العربیہ کے نمائندے کے مطابق یہ معاہدہ بانیاس ریفائنری کے پائے دار عمل کو یقینی ...
بين الاقوامى -
مصر میں 'النجم الساطع 2025' مشق میں سعودی افواج کی شرکت اختتام پذیر
یہ مشق تیاری کی سطح اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 25 فارم "سرخ سونا" پیدا کر رہے ہیں
"یہ ایک اقتصادی طور پر اُمید افزا فصل شمار ہوتی ہے
مشرق وسطی