غزہ پر جاری اسرائیلی فوجی یلغار کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اتوار کی صبح غزہ شہر کے نواح میں ایک فوجی جیپ الٹنے سے 10 اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب "کفیر بریگیڈ" کے فوجی ایک ہامر فوجی گاڑی میں سوار تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ جیپ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 15 منٹ پر شمالی غزہ کے قریب الٹ گئی۔ فوج نے بتایا کہ دو زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقبوضہ بیت المقدس کے ہداسا عین کارم ہسپتال پہنچایا گیا، جبکہ دیگر آٹھ کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
مزید واقعات
اسرائیلی چینل 7 نے تصدیق کی کہ زخمی اہلکار سبھی "کفیر بریگیڈ" سے تعلق رکھتے ہیں اور حادثہ غزہ شہر کے قریب پیش آیا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار، جو "401 بریگیڈ" سے تعلق رکھتا تھا شمالی غزہ کے شیخ رضوان محلے میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوا تھا۔
دوسری جانب اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ سے اسدود کی طرف دو راکٹ داغے گئے، جن میں سے ایک کو فضائی دفاعی نظام نے روک لیا جبکہ دوسرا کھلے علاقے میں جاگرا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس دوران اسدود اور غزہ کے قریبی بستیوں میں سائرن بجائے گئے۔
فوجی ترجمان اویخائی ادرعی نے کہا کہ دونوں راکٹ شمالی غزہ سے فائر کیے گئے تھے، جن میں سے ایک کو اسرائیلی فضائیہ نے نشانہ بنایا اور دوسرا کھلے میدان میں جاگرا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ پر یلغار اور اسرائیلی دھمکیاں
یاد رہے کہ اسرائیل نے 16 ستمبر سے غزہ پر زمینی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر کے "حماس کے لیے قبرستان" بنا دیا جائے گا۔
عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے اور مکمل چھان بین میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسرائیلی قیادت کو اس دوران غزہ میں موجود اپنے قیدیوں کی زندگیوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کا سامنا ہے۔
-
سیٹلائٹ تصاویر میں غزہ کی تباہی کے ہولناک مناظر سامنے آگئے
اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کا سلسلہ جاری
بين الاقوامى -
شمالی غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیل پر راکٹ حملے باعث تشویش
العربیہ اور الحدث کے جنگی وقائع نگاروں کے مراسلوں کے مطابق اتوار کو شمالی غزہ سے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی بمباری: الشفا ہسپتال غزہ کے ڈاکٹر کے بھائی اہلیہ سمیت قتل
غزہ کے الشفا ہسپتال کے ڈاکٹر حمد ابو سلمیہ غزہ میں جاری بمباری کا نشانہ بنائے گئے ...
مشرق وسطی