سعودی عرب کے دارالحکومت میں آج "ریاض سیزن 2025" کا آغاز ہو رہا ہے، جس کا افتتاح ایک شان دار فنکارانہ مظاہرے سے کیا جائے گا۔ یہ اس سرگرمی کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ریاض سیزن کا چھٹا ایڈیشن ہو گا، جسے خطے کا سب سے نمایاں ثقافتی اور تفریحی سیزن سمجھا جاتا ہے۔ مقامی و بین الاقوامی سطح پر لوگ ہر سال بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔
اس سال کا سیزن ایک نئے اور متنوع رنگ میں پیش کیا جا رہا ہے، جس میں فنی مظاہرے، عالمی سطح کے کھیلوں کی مقابلے اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس بار سرگرمیوں اور علاقوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو پچھلے تمام سیزنوں سے کہیں زیادہ ہیں۔
موسم الرياض بأيادي شباب سعودي ١٠٠ ٪ … تحية خالصة من القلب لكم … انتم بعد الله ثم دعم القيادة السبب الحقيقيِ للنجاح ❤️🇸🇦 pic.twitter.com/LldBbXGam2
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) October 9, 2025
نئی ترتیب میں 11 مرکزی علاقے شامل ہیں، جن میں بولیوارڈ ورلڈ، العاذریہ، سویدی پارک کے ساتھ ساتھ "بیسٹ لینڈ" نامی نیا علاقہ بھی شامل ہے جو عالمی یوٹیوبر مِسٹر بیسٹ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 12 تجرباتی سرگرمیاں، 15 ایکشن گیمز اور 40 اسٹورز اور ریستوران ہوں گے۔
سعودی جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے بتایا کہ "اس سال کا سیزن اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے متنوع ہو گا"۔
ان کے مطابق اس میں 15 عالمی چیمپئن شپ مقابلے اور 34 نمائشیں اور میلے شامل ہیں۔ ساتھ ہی عرب اور بین الاقوامی فن کاروں کے بڑے میوزیکل کنسرٹس اور تھیٹر پرفارمنس بھی منعقد ہوں گی۔
لاتنسون حضور الافتتاح اليوم الجمعة الساعة 3:30 العصر … بيكون حدث استثنائي لموسم الرياض 🔥😎 لا يفوتكم pic.twitter.com/hfw9B1LsD9
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) October 9, 2025
آل الشیخ کے مطابق اس سیزن کی تیاری میں 2000 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے 95 فی صد مقامی ہیں۔ علاوہ ازیں کئی عالمی برانڈز کے ساتھ تعاون بھی کیا گیا ہے تاکہ ناظرین کو نئے اور انوکھے تفریحی تجربات فراہم کیے جا سکیں۔
ریاض سیزن سعودی وژن 2030 کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد قومی معیشت میں تنوع پیدا کرنا اور تفریحی شعبے کو فروغ دینا ہے۔
یہ سرگرمی ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرتی ہے ... اور مہمان نوازی، ریٹیل اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو بھی متحرک کرتا ہے۔
ساتھ ہی یہ سعودی تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
بكرة بداية الاحتفالات والمفاجآت في افتتاح #موسم_الرياض 😍🔥
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) October 9, 2025
الأبواب تفتح: 1:00 ظهرًا
العرض يبدأ: 4:00 – 5:30 مساءً
Tomorrow marks the start of celebrations and surprises at the #RiyadhSeason opening! 😍🔥
Gates open: 1:00 PM
Show starts: 4:00 – 5:30 PM
للمزيد 👇
For more 👇… pic.twitter.com/s5ETjWr95O
ریاض سیزن ہر سال لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی راغب کرتا ہے۔ اس لیے کہ یہ عالمی معیار کی تفریحی سرگرمیوں اور تخلیقی ماحول کے ذریعے ریاض کو خطے کے نمایاں ترین تفریحی اور ثقافتی مرکز کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔
توقع ہے کہ اس سیزن کے دوران شہر میں ہوٹلوں کے قیام کی شرح، خریداری اور ریستورانوں کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا جس میں عالمی سطح پر اس سرگرمی کا وجود اہم کردار ادا کرے گا۔
اتھارٹی نے شہریوں کو افتتاحی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی ہے، جسے ایک "غیر معمولی مظاہرہ" قرار دیا گیا ہے۔ یہ تقریب بولیوارڈ ورلڈ میں منعقد ہو گی اور اسے معروف امریکی کمپنی Macy’s نے منظم کیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی شان دار پریڈز کے لیے مشہور ہے جن میں دیوقامت غبارے شامل ہوتے ہیں جنھیں سیکڑوں افراد حرکت دیتے ہیں۔
انتظرونا في حفلات موسم الرياض ٢٠٢٥م بمشاركة نجوم من الأغنية السعودية والعربية…قريبا إعلان تفاصيل الحفلات ومواعيد طرح التذاكر
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) October 8, 2025
النجوم المشاركين حتى الآن:
محمد عبده، عبادي الجوهر، رابح صقر، عبدالمجيد عبدالله، ماجد المهندس ، نبيل شعيل، نوال، خالد عبدالرحمن، أحلام، أصالة، أصيل أبو… pic.twitter.com/4y63c7Cj3u
یاد رہے کہ گزشتہ سال کے ریاض سیزن کو 110 ارب سے زائد عالمی میڈیا امپریشنز حاصل ہوئے تھے، جبکہ 135 ممالک سے 2 کروڑ سے زیادہ افراد سیزن میں شریک ہوئے تھے۔