جنگ بندی کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے جمعے کو غزہ کی پٹی سے ابتدائی انخلا شروع کر دیا جب کہ اس دوران مختلف حصوں میں گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
انخلا میں ساتویں بکتر بند بریگیڈ، چھٹی بریگیڈ، نیز گولانی بریگیڈ اور 188ویں بکتر بند بریگیڈ شامل ہیں۔
یہ انخلا جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ کے مختلف علاقوں میں عمل میں آیا، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
1 - شارع الجلاء اور مغربی غزہ میں جامعہ کے علاقے کے اطراف
2 - تل الہوا اور الزيتون کے محلے ، جو جنوبی غزہ میں واقع ہیں
3 - بركۃ الشيخ رضوان (مشرقی غزہ) اور شارع الرشید (مغربی غزہ)
4 - ابو حمید کا علاقہ اور بنی سہیلہ چوک (وسطی غزہ)
5 - خان یونس شہر سے بھی اسرائیلی افواج نے پسپائی اختیار کی، حالانکہ اسی دوران المواصی اور دیگر مقامات پر بم باری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
اگرچہ اسرائیلی فوج نے پہلے اعلان کیا تھا کہ فضائی حملے اور جارحانہ کارروائیاں روک دی جائیں گی، مگر اسرائیلی ریڈیو کے مطابق 72 گھنٹوں کی مدت اس وقت سے شروع ہو گی جب فوج کی از سر نو تعیناتی مکمل ہو جائے گی۔
فوجی اندازوں کے مطابق اسرائیلی افواج کی ازسرنو تعیناتی اور انخلا کی خطوط پر منتقلی جمعے کی دوپہر تک مکمل ہو جائے گی۔
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نقشہ جاری کیا تھا جس میں غزہ سے اسرائیلی انخلا کا ابتدائی منصوبہ دکھایا گیا تھا۔
نقشے میں یلو لائن سے واضح کیا گیا تھا کہ رفح، بیت حانون اور فلاڈلفیا راہ داری اسرائیلی افواج کے زیرِ کنٹرول رہیں گی۔
اسی نقشے کے مطابق اسرائیلی فوج شمالی غزہ سے رفح کے نواح تک پیچھے ہٹے گی اور یہ انخلا زندہ اسرائیلی مغویوں اور ان کی لاشوں کی رہائی کے ساتھ متوازی طور عمل میں آئے گا۔
انخلا کا راستہ بیت حانون (شمالی غزہ) سے شروع ہو کر بیت لاہیا، غزہ شہر، البریج، دیر البلح، خان یونس اور خزاعہ سے گزرتا ہوا رفح (جنوبی غزہ) پر ختم ہو گا۔ یہ عمل شمال سے جنوب کی سمت میں مرحلہ وار مکمل ہو گا، جس کے دوران غزہ کی مرکزی آبادیاتی مراکز سے فوجی دستے واپس بلائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس مرحلے کے بعد بھی غزہ پٹی کا تقریباً 53 فی صد علاقہ اسرائیلی کنٹرول میں رہے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں، جو ٹرمپ منصوبے کا حصہ ہے ... باقی علاقوں سے انخلا کر کے غزہ کے مکمل حفاظتی بفر زون (تقریباً 15 فی صد رقبے) تک پیچھے ہٹنا طے کیا گیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج حماس پر دباؤ رکھنے کے لیے غزہ میں رہیں گی : نیتن یاہو
آج جمعے کے روز غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے با ضابطہ طور پر نافذ ہونے کے ساتھ ہی ...
مشرق وسطی -
انڈونیشیا کا غزہ جنگ کے پیشِ نظر اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار
غزہ میں اسرائیل حملوں پر غم و غصے کے درمیان انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹ کھلاڑیوں ...
بين الاقوامى -
اپنا بکھرا سامان سمیٹا اور واپس لوٹے … وہ لمحہ جب اہل غزہ کے لیے شارع الرشید کھول دی گئی
غزہ کے باشندوں کی اُن علاقوں میں واپسی کے مناظر جہاں سے اسرائیلی فوج پیچھے ہٹ چکی ...
بين الاقوامى