غزہ جنگ بندی معاہدے سے یوکرین میں بھی جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی: زیلنسکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی غیر معمولی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ بندی معاہدے کے بعد یوکرین میں بھی یہ امید بڑھ گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کا خاتمہ کرا سکیں گے اور ٹرمپ اس میں کامیاب ہوں گے کہ وہ روس کی جنگی جارحیت سے یوکرین کو بچائیں۔

زیلنسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا جب دنیا کے ایک خطے کے لیے امن کا حصول ممکن ہو سکتا ہے تو دوسرے خطے کے لیے بھی امن کی امید بڑھ جاتی ہے۔

دریں اثناء جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز نے بھی پیر کے روز یہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں امن لانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ اپنا وہی اثر و رسوخ جو انہوں نے مشرق وسطیٰ میں استعمال کیا ہے وہ یوکرین میں بھی بروئے کار لا سکیں گے۔

جرمن چانسلر نے ان خیالات کا اظہار شرم الشیخ میں امن سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے کیا۔ جہاں دنیا بھر سے کئی رہنما غزہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں جمع ہیں۔ تاکہ امن کے لیے اپنی کمٹمنٹ کا اظہار کر سکیں اور اس جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ بتا سکیں کہ بین الاقوامی برادری امن کے ساتھ کھڑی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں